جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

روس چند روز میں یوکرین پر بمباری اور میزائل حملہ کر سکتا ہے، امریکہ نے خبر دار کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) وائٹ ہاوس نے کہاہے کہ روس آئندہ چند روز میں یوکرین پر بمباری اور میزائل حملہ کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کے مشیر برائے قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کا قومی

امکان ہے، لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ پیوٹن نے حملے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاس نے خدشہ ظاہر کیا کہ روس آئندہ چند روز میں یوکرین پر بمباری اور میزائل حملہ کر سکتا ہے۔یوکرین پر روس کے حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکا نے آئندہ ہفتے تک مزید 3 ہزار فوجی پولینڈ بھیجنے کا اعلان کیا ۔ادھر جرمنی کا کہناتھا کہ اگر یوکرین پر حملہ ہوا تو امریکا، فرانس اور جرمنی روس کے خلاف سخت پابندیاں لگائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے یوکرین کے ساتھ سرحد پر ایک لاکھ سے زائد فوجی جمع کر لیے ہیں۔تاہم روس نے یوکرین پر حملے کی منصوبہ بندی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…