اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

شاہین آفریدی کی شادی کب ہوگی؟ بھائی ریاض آفریدی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کے بھائی ریاض آفریدی نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی ابھی بچہ ہے اْس کی شادی تین سے چار سال بعد کی جائیگی۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی نے کہاکہ خواہش ہے کہ

شاہین آفریدی بھی وسیم اکرم کی طرح کامیاب بولر بنے تاہم وہ وسیم اکرم کی جگہ نہیں لے سکتا۔انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ شاہین آفریدی نے جس ٹیم نے بطور ایمرجنگ کھلاڑی کیرئر کا آغاز کیا اسی ٹیم کا کپتان بنا، اللہ تعالیٰ نے شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں پاکستان کو ایک خوبصورت تحفہ دیا ہے، اس کے مستقبل کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ریاض آفریدی نے کہا کہ وسیم اکرم بڑے کپتان اور بولر رہے ہیں ان کا ریکارڈ تو نہیں ٹوٹ سکتا تاہم شاہین آفریدی سے بہت ساری توقعات وابستہ ہیں، یقین ہے کہ وہ وسیم اکرم کی طرح وہ بھی لمبے عرصے تک پاکستان کی کامیابیوں میں کردار ادا کرتا رہے گا۔ریاض آفریدی نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی بچپن سے شرمیلا ہے، اس کی یہ عادت اب بھی برقرار ہے، اب بھی اس میں شرمیلا پن ہے، میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو شاہین میرے ساتھ ساتھ ہوتا تھا اس نے مجھ سے بھی بہت کچھ سیکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بھائی کو اس سے زیادہ خوشی اور کیا ہوگی کہ اس کا

چھوٹا بھائی دنیا کا بہترین بولر کہلائے، میں ہمیشہ شاہین اور پاکستان کی جیت کے لیے دعاگو رہتا ہوں۔ریاض آفریدی نے کہا کہ جس روز علم ہوا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بہترین کرکٹر کا آئی سی سی ایوارڈ ملا ہے، وہ لمحات یادگار تھے، خوشی ہے کہ بہت کم عرصے میں شاہین نے بڑا نام کمالیا ،لاہور قلندرز نے انہیں بہت سپورٹ کیا اور اسے کپتان بناکر جس اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل تعریف ہے۔اْن کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ شاہین کی قیادت میں لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی اور وہ ایک کامیاب کپتان ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…