اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

(ن )لیگ اور پیپلز پارٹی ،(ق) لیگ کو وزارت عظمیٰ دینے پر رضامندہوگئیں ، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 12  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن میں مشاورتی عمل جاری ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں پیپلز پارٹی کو پیشکش کی ہے کہ وہ خورشید شاہ کو

وزیراعظم بنا دیں جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے شہباز شریف کو وزیراعظم کے عہدے کی پیشکش کی ہے، اس طرح دونوں جماعتیں وزیراعظم کا عہدہ محدود مدت کے لیے لینے کو تیار نہیں ہیں جس کے بعد مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے رضامندی ظاہر کی کہ اگر مسلم لیگ( ق) اپوزیشن کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے تو مسلم لیگ( ق) کو وزیراعظم کا عہدہ دے دیا جائے۔ذرائع کے مطابق (ق )لیگ کی طرف سے اپوزیشن کو فی الحال حمایت نہیں مل رہی تاہم بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ فیصلہ ہوا ہےکہ سلیکٹڈ حکمران کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی،پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے اتفاق کیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لائیں گے، سیاست میں بڑے فیصلوں کیلئے دل بھی بڑا کرنا پڑتا ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے، حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بغیر تحریک عدم اعتماد نہیں لائی جاسکتی، حکومتی اتحادی جماعتوں سے درخواست کریں گے کہ وہ اتحاد ختم کریں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…