اسلام آباد (آن لائن ) پاکستان نے صرف 3 روز میں کورونا ویکسین کی 50 لاکھ ڈوزز لگانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمرنے کہا ہے کہ پاکستان نے محض تین روز کے دوران کرونا ویکسینز کے 50 لاکھ سے زائد ٹیکے لگا کر تاریخ رقم کر دی ہے۔پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں مسلسل 3 روز کے دوران یومیہ ویکیسن کی ریکارڈ تعداد میں ٹیکے لگائے گئے۔انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی ڈیزائن کردہ ملک بھر میں جاری موبائل ویکسی نیشن مہم پر تمام صوبوں کی مدد سے عمل در آمد کیا جارہا ہے اور یہ مہم شاندار نتائج دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم کا ہدف تمام شہریوں تک رسائی حاصل کرنا ہے تاکہ ہم آخر کار کورونا وبا سے متعلقہ تمام پابندیوں کو ختم کر سکیں۔