جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

جہانگیر ترین کا جہاز کہاں لینڈ کرے گا ؟ پی ٹی آئی رہنما نے صحافی کو جواب دے دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

لودھراں(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایک بارپھر کہا ہے کہ تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میراکوئی تعلق نہیں ،چور اور قاتل سزا کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے،لندن میں ٹیکس کے ادا شدہ پیسوں سے گھر خریدنا میرا قصور تھا ،

میں غلط تھا تو ایک بار کیلئے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا،20 سال سے جنوبی پنجاب صوبہ بنوانے کی کوشش میں ہوں، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، وسائل ہمارے ہاتھ نہیں آئیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پوری منی ٹریل موجود تھی لیکن تا حیات نااہل کردیا گیا، تاحیات نااہلی کیخلاف درخواست سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا تْک ہی نہیں بنتا، چور اور قاتل سزا کاٹنے کے بعد الیکشن لڑسکتے ہیں اور تاحیات نااہل بھی نہیں ہوتے، میرا قصور یہ تھا کہ میں نے لندن میں ٹیکس کے ادا شدہ پیسوں سے گھر خریدا،میں غلط تھا تو مجھے ایک بار کیلئے نااہل کر دیتے، تاحیات نااہل نہ کیاجاتا۔انہوںنے کہاکہ بحران انتہا پر پہنچ جاتا ہے،تب حکومت حرکت میں آتی ہے، بحران پیدا ہونے سے پہلے اس پر قابو پانے کیلئے حکومت کے پاس وسائل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 20 سال سے جنوبی پنجاب صوبہ بنوانے کی کوشش میں ہوں، جب تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بنے گا، وسائل ہمارے ہاتھ نہیں آئیں گے، جب تک زندہ ہوں صوبہ جنوبی پنجاب بنوانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔جہانگیر ترین سے سوال کیا گیا کہ آپ کا جہاز کہاں لینڈ کریگا؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ابھی تھوڑا اور انتظار کریں۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…