جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

لیما(این این آئی)پیرو میں مسافر بردار طیارہ گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں سات فراد لقمہ اجل بن گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پیرو کے صحرائی علاقے میں نزکا لائنز کی سیر کے لیے سیاحوں کو لے جانے والا مسافر بردارطیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں

طیارہ میں سوار تمام سات افراد ہلاک ہو گئے۔حادثے کا شکار ہونے والا بدنصیب طیارہ، سیسنا 207 سنگل انجن والا طیارہ ہے جس کا تعلق ایروسانتوس کمپنی سے ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ مرنے والوں میں تین ڈچ سیاح، دو چلی کے سیاح اور عملے کے دوارکان بھی شامل ہیں۔نازکا پولیس کے سربراہ کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں بظاہر آگ لگ گئی۔واضح رہے کہ نزکا لائنز، پیرو کے سب سے مشہور سیاحتی مقامات میں سے ایک اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی جگہ ہے۔یاد رہے کہ اکتوبر 2010 میں، چار برطانوی سیاح اور دو پیرو کے عملے کے ارکان اس وقت مارے گئے تھے جب ایک ایئر ناسکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…