جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو زور دار جھٹکا دے دیا

datetime 6  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی اور پی ایم ایس آفیسر ضیاء الرحمان کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کے لئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو مراسلہ لکھ دیا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کے مطابق مذکورہ آفیسر نے جے یو آئی کی انتخابی مہم کے

دوران 3 فروری 2022 کو ایک میٹنگ میں شرکت کی تھی اور ڈی آئی خان تحصیل میئر کے امیدوار کفیل نظامی کے حق میں خطاب بھی کیا تھاجو الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 187 کی خلاف ورزی ہے، کوئی سرکاری ملازم انتخابات یا انتخابی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا،اس کے ساتھ سرکاری ملازمین کے لئے انضباطی قوانین کے سیکشن 24 کی بھی خلاف ورزی ہے جس کے تحت چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو محکمانہ کارروائی کا کہا گیا وے۔مراسلہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈی آئی خان کی رپورٹ اور نوٹس لینے پر ارسال کیاگیا ہے،ڈی آئی خان میں میئر کی سیٹ کے لئے 13 فروری 2022 کو الیکشن ہو رہے ہیں،مذکورہ سیٹ پر الیکشن 19 دسمبر 2021 کو ہونا تھا جو ایک امیدوار کی وفات کی وجہ سے ملتوی کر دیئے گئے تھے۔



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…