اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے شہری آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے روزنامہ جنگ میں عاطف شیرازی کی خبر کے مطابق پہلی بار کراچی میں آٹےکا20 کلو تھیلا ریکارڈ 1600روپے تک پہنچ گیا ،کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے،ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 40 روپے تک مزید مہنگا ہو گیاجبکہ خضدارمیں 80 روپے تک مہنگا ہوا ،دستاویز کے مطابق خضدار میں 20 کلو کا تھیلا 1500روپے تک پہنچ گیا،حیدرآباد
میں بھی 1500 روپےتک میں فروخت ہوا،ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 10 روپے تک مہنگاہوا ،کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلا 1480 روپے تک میں فروخت اہوا،سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت1420روپے تک ہے، لاڑکانہ میں20کلوتھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا اور1400 روپے تک ہے،ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، گجرانوالہ،سیالکوٹ ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ، ملتان،بہاولپور،پشاوراوربنوں میں20کلو آٹے کاتھیلا 1100 روپے تک میں فروخت ہوا۔