پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں عجیب وغریب قبریں توجہ کا مرکز بن گئیں

datetime 5  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)جنوبی سعودی عرب میں وادی عیا میں جہاں آرائشی پتھروں سے مزین قبریں موجود ہیں۔ یہ قبریں تاریخی محلوں، قلعوں اور چھانیوں میں ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق عسیر ریجن میں ٹورسٹ گائیڈ فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

یہاں بلند و بالا قلعے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بعض قلعوں کی اونچائی چھ منزلہ ہے۔ ان میں حمیران محل سب سے زیادہ معروف ہے۔وادی عیا اور پہاڑوں کی چوٹیوں کے اطراف قلعے اور فوجی چھانیاں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ اپنے دور میں دفاع اور دشمن پر نظر رکھنے کے لیے استعمال کی جاتی تھیں۔ معماروں نے مضبوط اور خوبصورت قلعے، یہ چھانیاں اور یہ محل بنانے میں ہنرمندی کا مظاہرہ کیا۔ کورٹز پتھروں سے ان کی تزئین کی گئی ہے۔ٹورسٹ گائیڈ فہد آل مقبل نے بتایا کہ وادی عیا کے اطراف قبرستان موجود ہیں۔ بعض قبرستان چار منزلہ ہیں۔ یہاں قبریں مختلف شکل و صورت کی ہیں۔ان کی آرائش میں کورٹز پتھر کا استعمال کیا گیا ہے۔ وادی عیا رہائش،غلہ جات، خوراک ذخیرہ کرنے اور نجی استعمال کی اشیا محفوظ کرنے کے لیے تھی۔ قلعے اور چھانیاں زرعی فارموں کے اطراف حفاظتی نقطہ نظر سے قائم کی گئی تھیں۔وادی عیا میں السدر درخت بکثرت موجود ہیں، یہاں کئی سو برس پرانے درخت موجود ہیں۔ علاوہ ازیں کھجور، انگور اور انار کے درخت بھی وادی میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…