کراچی کنگز کی چوتھی شکست ، انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے

5  فروری‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی مسلسل چوتھی شکست پر قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق بابر اعظم پر پھٹ پڑے۔ایک انٹرویو میں سابق کپتان انضمام الحق نے کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر

آپ ورلڈ نمبر ون کھلاڑی ہیں اور 20اوور تک پچ پر کھڑے ہیں تو میچ فنش کرنا ضروری ہے ورنہ پہلے ہی آؤٹ ہو جائیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بابر اعظم کی 90 رنز کی اننگز کے باوجود پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 9 رنز سے شکست دے دی تھی، پشاور زلمی کے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنا سکی، کپتان بابر اعظم 90 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی اس ایونٹ میں یہ مسلسل چوتھی شکست ہے اور کراچی کنگز ایونٹ میں اب تک ایک بھی میچ نہیں جیت سکی ہے۔دوران گفتگو انضمام الحق نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد حسنین کے بالنگ ایکشن پر پابندی پر بھی سوال اٹھایااور کہا کہ کیا وجہ ہے کہ 90 فیصد کھلاڑیوں پر آسٹریلیا جاکر پابندی لگتی ہے؟انھوں نے کہا کہ محمد حسنین2 ،3سال سے کرکٹ کھیل رہا ہے،کہیں سے نہیں لگتا کہ حسنین کا بولنگ ایکشن خراب ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو پی ایس ایل سے پہلے مسئلیکا حل نکالنا چاہیے تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…