جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

برسوں سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کوہندوستان کی ظالم فوج اور آرایس ایس کے غنڈے نہیں رو ک سکے،شیخ رشید احمد

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ برسوں سے کشمیر کی جدوجہد آزادی کوہندوستان کی ظالم فوج اور آرایس ایس کے غنڈے نہیں رو ک سکے، کشمیر میں جس طرح قربانیوں سے اس جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہے یہ ساری دنیا میں مانا جارہاہے

،ساری دنیا اس بات کو تسلیم کررہی ہے جو ظلم بھارت کشمیر میں ڈھا رہاہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میںوفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جس طرح قربانیوں سے اس جدوجہد آزادی کو زندہ رکھا ہے یہ ساری دنیا میں مانا جارہاہے ، بے قصور لوگوں کو پولیس مقابلوں میں شہید کرنے کے باوجود ہندوستان کوکوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ،شیخ رشیداحمدنے کہاکہ تیس لاکھ سیزائد لوگوں کے جعلی بھارتی حکومت نے جعلی ڈومیسائل بنائے ہیں تا کہ اسرائیل کی طرز پر کشمیر کی آبادی کا بھی تناسب بگاڑا جاسکے ۔وفاقی وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ کشمیری کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوا ،جان ہتھیلی پررکھ کشمیری جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ساری دنیا اس بات کو تسلیم کررہی ہے جو ظلم بھارت کشمیر میں ڈھا رہاہے اس کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ سیکولر کہلوانے والا ہندوستان ساری دنیا میں انتہا پسند ہندودت کے نام سے جانا پہچانا جارہاہے ۔ پاکستان اورسارے عالم اسلام کی ہمدردیاں کشمیریوں کے ساتھ ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…