کراچی(آن لائن) سندھ کے معروف ترقی پسند رہنما اور ادیب،شاعر نذیر احمد چنا نے مسلم لیگ (ن) میں شمیولیت کا اعلان کیا ہے عوامی پریس کلب ملیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی افراتفری قومی حقوق سے انکار اور کنٹرول ڈیموکریسی چل رہی ہے
جس کے باعث لوگوں کے بنیادی،انسانی اور سیاسی حقوق معطل ہیں موجودہ حالتوں میں سیاست پر قابض لوگوں کو مسلم لیگ (ن) خاص طور نواز شریف للکار رہے ہیں ہر باشعور سیاسی رہنما اور کارکنوں کو اس للکار کا جواب دینا چاہیے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا مقصد ایک پائیدار سیاسی جماعت میں رہ سیاسی اور انسانی حقوق کے لئے جدوجہد کرنا ہے انہوں نے کہا میں نے اپنی ساری زندگی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک دورے کریک سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں اور پارٹی میں شمولیت کرکے جدوجہد کی ہے ایک طویل عرصے کے بعد ایک مرتبہ پھر سیاسی عمل کا حصہ بننے جا رہا ہوں جہاں امید ہے کہ میں اپنے نظریے سوچ عمل کے ذریعے پاکستان کی خدمت کر سکوں گا۔