اسلام آباد /بیجنگ (این این آئی) پاکستان کے چینی کمپنیوں کیساتھ اربوں ڈالرزکے معاہدے طے پاگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گوادرمیں اسٹیل ری سائیکلنگ کیلئے ساڑھے 4 ارب ڈالرکامعاہدہ طے پایا ،زرعی ٹیکنالوجی ٹرانسفرکرنے کیلئے ایک سینٹرقائم کیاجائیگا ۔رپورٹ کے مطابق
چائنامشینری انجینئرنگ کارپوریشن کیساتھ معاہدہ طے پاگیا، سی ایم ای سی نے کراچی میں 2 لاکھ میٹرک ٹن ایل این جی اسٹوریج میں دلچسپی لی، زرعی ٹیکنالوجی پر 50 ملین ڈالر سرمایہ کاری کی جائیگی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 500 ملین ڈالرزکی ایل این جی اسٹوریج پرسرمایہ کاری ہوگی ، بھینسوں کے فارمزپررائل گروپ 50 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کریگا ،رائل گروپ نے دودھ کی پراسیسنگ میں 30ملین ڈالر سرمایہ کاری میں دلچسپی لی، چینی کمپنی چیلنج فیشن نے فری اکنامک زون کے لیے 100 ایکڑزمین خریدلی ،منصوبے سے برآمدات میں سالانہ 400 ملین اضافہ ہوگا ، منصوبے سے 20 ہزارافراد کوروزگار ملے گا،سی آربی سی ساڑھے 3 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کریگی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کی شراکت سے سرمایہ کاری کی جائیگی۔