ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئے خطرناک قرار دے دیا گیا

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟ عمران صاحب نے ہر پاکستانی بچے، بوڑھے، نوجوان، خواتین کو مقروض بنا دیا، ان کے مسلط ہونے کے بعد ہر پاکستانی پر واجب الادا قرض میں 50 فیصد اضافہ ہوا۔ اپنے ایک بیان میںترجمان مسلم لیگ ن کاکہنا تھا کہ

کہا پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران صاحب نے لیا، ان کی وجہ سے ہر پاکستانی 58 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا، دو کروڑ بیس لاکھ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دیئے گئے، ان میں میں سے ایک کروڑ چالیس لاکھ بچے ہیں،وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے ایک ارب ڈالر مقروض ہونے کا اعلان کیا،عمران صاحب پر نظر رکھی جائے، آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ عمران صاحب نے قوم پر جو قرض لادا ہے، یہ کون ادا کرے گا؟ قرض لینے کا عمران صاحب کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کے لئے خطرناک ہے، پاکستان سب سے زیادہ مقروض، لیکن عمران خان کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہوگیا، پاکستان کی فی کس آمدن کم ہوگئی، لیکن تین سال میں عمران صاحب کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی، تین سال میں عمران صاحب کو تو سب کچھ نیا مل گیا، لیکن عوام کو قرض، بھوک، بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا ؟ عمران صاحب عوام کے لئے کچھ نہیں کر سکتے، خودکشی کرنے کا ہی سوچ لیں، شاید کامیابی ہو جائے اور عوام کو سکون آ جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…