ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

یوٹیوب ایپ میں تبدیلیاں، کمنٹس اور شیئرنگ آسان بنادی گئی

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) یوٹیوب نے اپنی ایپ کے فل اسکرین موڈ کو نئی تبدیلیوں سے گزارا ہے جس میں اب کمنٹس کرنے اور شیئر کو آسان بنایا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل مور ویڈیوز کے گوشے کو سوائپ کرکے نیچے پہنچا جاتا تھا۔ دوسری جانب تجویز کردہ ویڈیو کو

ایک ایسے باکس میں پیش کیا گیا جو کھل سکتا ہے اور سکڑ کر بند ہوجاتا ہے۔ایک ماہ قبل یوٹیوب کی سی ای او سوسان ووچیکسی نے اس کا اشارہ دیا تھا اور انہوں نے ایک فیصلہ سنایا تھا کہ اب ڈس لائک کے نمبر اسکرین پر ظاہر نہیں ہوں گے تاہم انہیں تخلیق کار ہی دیکھ سکے گا۔ تاہم یوٹیوب ایپ کی یہ اہم تبدیلی پوری دنیا کے صارفین نہیں دیکھ سکتے بلکہ امریکا اور کینیڈا کے چند افراد نے ہی اسے دیکھا اور آزمایا ہے۔دوسری جانب جی ایس ایم ارینا نے ایپل اور اینڈروئڈ ، دونوں کی یوٹیوب ایپ کے نئے یوزرانٹرفیس کی مزید تفصیل بتائی ہیں۔ یہ 17.03.35 ورژن ہے اور اس کے فل اسکرین موڈ میں کمنٹس کرنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔توقع ہے کہ بہت جلد پوری دنیا کے افراد جلد ہی یوٹیوب ایپ پر اہم تبدیلیاں دیکھ سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…