لاہور ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ نے اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیوں کے معاملے پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں پیٹیشن دائر کر دی۔ پٹیشن عالیہ حمزہ کے وکیل وقار طور نے جمع کرائی ہے جس میں رانا ثنا اللہ کی نااہلی کی استدعا کی گئی ہے۔ دائر درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ
رانا ثنا اللہ نے پارٹی قیادت کی ایما پر اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے گھروں اور عدالتوں کے گھیراو کی دھمکیاں دیں، عدلیہ کے خلاف بیان بازی اور دھمکیاں ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، لوگوں کو خریدنا، خرید نہ سکیں تو دھمکیاں اور حملہ آور ہوتے ہیں لہذا ن کو نا اہل قرار دیا جائے ،دائر درخواست میں نہال ہاشمی اور طلال چوہدری کیس کا حوالہ بھی دیا گیا۔