ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک ماہ کے دوران بڑا اضافہ

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف)کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 51 پیسے اضافہ دیکھا گیا ہے، اس سے زر مبادلہ کی شرح کو ضروری فروغ حاصل ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 89 پیسے اضافہ ہوا جو 31 دسمبر کے بعد ایک روز میں ہونے والا

سب سے بڑا اضافہ ہے۔وفاقی وزیر برائے خزانہ شوکت ترین نے اعلان کیا تھا حالیہ ہفتوں کے دوران پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کی متعدد شرائط پوری کرنے کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے 6 ارب ڈالر قرض کے پروگرام کو بحال کردیا ہے۔نومبر 2018 میں ملک کی معیشت کو 20 ارب ڈالر کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے محفوظ رکھنے کے لیے پاکستان کو آئی ایم ایف کا رخ کرنا پڑا تھا۔کرنٹ اکاؤنٹ خسارے نے ملک کو دیوالیہ ہونے کی قریب پہنچا دیا تھا اور بحران نئی حکومت کے منتظر تھے جو فوری طور پر غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر بہتر بنانے کے متقاضی تھے۔حکومت جولائی 2019 میں 6 ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی جس سے دوسرے ذرائع سے رقم کی آمد کا راستہ کھلا۔ منظور ہونے والی قسط گزشتہ سال جاری کی جانی تھی، تاہم گزشتہ سال مالیاتی انتظامات پر اختلافات کے باعث حکومت کو فنڈ بحال کروانے کے لیے آئی ایم ایف سے مذاکرات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔حکومت کو ریونیو بڑھانے کے لیے عبوری بجٹ منظور کرواتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی)کی آزادی کا بل منظور کروانا پڑا۔انٹر بینک کے کرنسی ڈیلر عاطف احمد کے مطابق خیال ہے کہ آئی ایم ایف کے قرض بحال کرنے کے بعد بینکنگ مارکیٹ میں مزید ڈالرز آئیں گے، جس کے بعد ڈالر کے مقابلے مقامی کرنسی کی قدر میں اضافے کا امکان ہے۔عاطف احمد نے بتایا کہ ڈالر کی طلب پر دباؤ اب بھی زیادہ ہے، لیکن اسٹیٹ بینک کے کم ہوتے ہوئے ذخائر کو سنبھالنا زیادہ اہم ہے، جو آئی ایم ایف کے قرض کے باعث پیدا ہونے والے حوصلہ افزا جذبات کو کم کر سکتے ہیں۔اوپن مارکیٹ میں آئی ایم ایف کے قرض کی منظوری کے حوالے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا، یہاں گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت 177 روپے 50 پیسے ہی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…