ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

عدالت نے فوجی وردی پہننے پر وزیر اعظم مودی کو نوٹس جاری کر دیا

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لکھنؤ (این این آئی) بھارتی ریاست اتر پردیش کی ایک عدالت نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے گزشتہ برس اپنے دورہ مقبوضہ جموںوکشمیر کے دورے کے دوران فوجی وردی پہننے پر وزیر اعظم کے دفتر کو نوٹس جاری کیاہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی

وزیر اعظم کے دفتر کو یہ نوٹس اترپردیش کی پریاگ راج ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک عرضی دائر کرنے کے بعد جاری کیا گیا جس میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم کا وردی پہننا تعزیرات ہند کی دفعہ 140 کے تحت غیر قانونی ہے اور اسے قابل سزا قرار دیا جانا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ جج نلین کمار سریواستو نے وزیر اعظم کے دفتر کے ساتھ ساتھ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے کو نوٹس جاری کیا جنہوں نے عرضداشت دائر کی ہے۔ عدالت اس معاملے کی سماعت 2 مارچ کو کرے گی۔واضح رہے کہ ایڈوکیٹ راکیش ناتھ پانڈے نے گزشتہ برس دسمبر میں بھی مذکورہ معاملے کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی تاہم چیف جوڈیشل مجسٹریٹ ہریندر ناتھ نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ معاملہ عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے ۔یاد رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ برس فوجیوں کے ساتھ دیوالی منانے کے لیے مقبوضہ علاقے میں نوشہرہ سیکٹر کا دورہ کیا تھا جس دوران نے انہوں نے فوجی وردی پہنی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…