منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

یہ لیول ہی اور ہے، وزیراعظم عمران خان کا دلکش چینی سٹیڈیم پر تبصرہ

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چین میں 24ویں ونٹر اولمپکس کے انتظامات دیکھ کر وزیراعظم عمران خان بھی گرویدہ ہو گئے۔افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اطلاعات فواد چودھری اور دیگر بھی شریک تھے۔

اس دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چودھری نے وزیراعظم کو بتایا کہ کتنا خوبصورت سٹیڈیم بنایا ہے چین نے۔اس پر جواب دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے جواب دیا کہ یہ لیول ہی اور ہے۔وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹویٹر پر لکھا کہ جب پاکستان کی ٹیم پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے سٹیڈیم میں داخل ہوء تو وزیر اعظم پاکستان نے تعظیماً نشست پر کھڑے ہو کر ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں۔دوسری طرف بیجنگ میں ونٹر اولمپکس 2022ء کا آغاز رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوا، جہاں وزیراعظم عمران خان، روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن سمیت کئی ممالک کے سربراہ شریک ہوئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں چین کے صدر شی جن پنگ کے علاوہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، پاکستان کے وزیراعظم عمران خان، ازبکستان کے صدر اور دیگر ممالک کے سربراہان نے شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…