اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

سوک سینٹر میں مبینہ طور پر جنات کی شرارتوں یا کسی کی ڈرامے بازیوں کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع مقامی اور صوبائی سرکاری دفاتر کے مرکز سوک سینٹر میں مبینہ طور پر جنات کی شرارتوں یا کسی کی ڈرامے بازیوں کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سرکاری ذرائع نے اسے کسی کی شرارت قرار دیا ہے اور اس طرح کی صورتِ حال کی تردید کی ہے۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پ

ر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں 2 ملازمین کام کر رہے ہوتے ہیں کہ ٹیبل پر پڑی فائلوں کے ڈھیر میں سے ایک فائل نیچے گر جاتی ہے۔سامنے ایسا کرتا کوئی شخص نظر نہیں آتا مگر کام کرنے والا ملازم کسی کو مخاطب کرتے ہوئے شرارت کرنے سے منع کرتا ہے۔چند سیکنڈ بعد وہی فائل فرش سے اچھل کر مزید آگے کی طرف آتی ہے تو پھر وہ شخص نظر نہ آنے والے کو شرارت کرنے سے منع کرتا ہے۔وہ ملازم فائل اٹھا کر فائلوں کے ڈھیر پر رکھ دیتا ہے کہ تھوڑی دیر بعد اس کے سامنے بیٹھے شخص کے پاس ٹیبل پر رکھی الیکٹرک کیٹل خودبخود کھسکنے لگتی ہے، وہی شخص کسی نظر نہ آنے والے کو ڈانٹتا ہے۔دوسری ویڈیو میں اسی دفتر میں کرسی پر بیٹھا ہوا ایک شخص سامنے کی خالی کرسی پر مبینہ طور پر فرضی افسر سے گفتگو کر رہا ہے، اس طرح ان کو کسی اور شخص کے آنے کا کہتا ہے اور احتراما اٹھ کر کھڑا ہو جاتا ہے، اس موقع پر مبینہ طور پر آنے والے کے لیے راستہ بنایا جاتا ہے، کرسیاں خودبخود کھسکتی نظر آتی ہیں۔اس دوران ویڈیو بنانے والا شخص خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑا ہوتا ہے اور مختلف کمروں سے ہوتا ہوا سیڑھی کا راستہ لیتا ہے۔اس صورتِ حال کو ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے دفتر میں مبینہ آسیبی اثرات سے منسوب کیا گیا ہے۔ایسی افواہیں بھی سرگرم ہوگئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ایس بی سی اے آفیسرز کلب میں بھی مبینہ طور پر جنات کا قبیلہ آباد ہے، جہاں اذانِ مغرب کے بعد ہی غیر مرئی مخلوق کی حرکات و سکنات شروع ہو جاتی ہیں۔یہ بھی تصور کر لیا گیا ہے کہ جنات شرارتیں کرتے ہیں جو کسی ملازم کو نقصان نہیں پہنچاتے۔ایسا سرکاری طور پر تو نہیں بتایا گیا مگر یہ بھی مشہور ہے کہ عمارت میں رات کی ڈیوٹی کے بیشتر افسران خوف سے تھرڈ فلور پر نہیں جاتے۔سرکاری ذرائع نے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز کو کسی کی ڈرامے بازی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…