ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والا ملزم گرفتار

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ایس پی صدر زاہد ہ پروین کے مطابق 15 پرسپریم کورٹ میں بم کی اطلاع ملی تھی، کال موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ ٹیمیں بھیجی گئیں۔ کالر نے اپنا نام قائداعظم محمدعلی جناح بتایا، ریکارڈنگ سننے پر معلوم ہوا ہے

کالر کا دماغی توازن ٹھیک نہیں۔پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کی گئی ، اس دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے تمام غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا اور وکلا کو اندر جانے سے روک دیا گیا جبکہ سپریم کورٹ انفارمیشن کانٹر بھی بند کردیا گیا ہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل سرچنگ کے بعدعمارت کلیئر قرار دے دیا، بی ڈی ایس نے بتایا صبح 11بجکر40منٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد بی ڈی یوکی خصوصی ٹیم کے نائن ٹیم سرچنگ کیلئے پہنچی اور پونے گھنٹے تک مسلسل عمارت کو سرچ کیا گیا ،عمارت کو چپے چپے کی تلاشی لینے کے بعد کلیئر قرار دیا۔بعد ازاں صدر ڈویژن پولیس نے سپریم کورٹ رجسٹری کی عمارت میں بم کی افواہ دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔حکام نے بتایا کہ ملزم کو بغیر لوکیٹر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے، ملزم کے فون کا فارنزک کرایا جائے گا۔پولیس نے ملزم کو لے کر تھانے منتقل کردیا ہے جہاں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…