ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

حجاب نہ پہننے پر سکول سے نکالی جانیوالی طالبہ کی موت

datetime 4  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد(این این آئی)عراق میں مقامی میڈیا نے موصل شہر میں ایک پرائمری اسکول کی طالبہ کی موت کی خبر نشر کی ہے۔ طالبہ کو اس کی استانی نے حجاب نہ پہننے پر نکال دیا تھا۔ اس خبر نے ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے

جاری بیان میں 12 سالہ لڑکی سما کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے طالبہ کی موت کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ۔ رپورٹ کے مطابق حجاب نہ پہننے کے سبب اس طالبہ کو امتحان دینے کے لیے کلاس میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔دوسری جانب نینوی صوبے کی پولیس کا کہناتھا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مذکورہ طالبہ کو امتحان سے باہر نہیں نکالا گیا تھا بلکہ وہ وقت سے قبل یعنی صبح آٹھ بجے خود اسکول سے باہر چلی گئی۔پولیس نے واضح کیا کہ مذکورہ طالبہ حجاب نہ پہننے پر امتحان سے نکال دیے جانے کے بعد گھر واپس آ گئی۔ اس پر طالبہ کا چچا اس لڑکی کو لے کر واپس اسکول لوٹا تا کہ وہ بچی اپنا امتحان دے سکے۔ تاہم اس دوران بچی کی شدید قسم کی نکسیر پھوٹ گئی اور اس کا شدت سے خون بہنے لگا۔ وہ اچانک زمین گری اور دم توڑ گئی۔نینوی صوبے میں محکمہ تعلیم کے مطابق عراقی قونین میں حجاب پہننا لازم نہیں ہے۔ میڈیا میں حجاب کے معاملے کو اچھالا جا رہا ہے جب کہ معاملہ ایسا نہیں ۔



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…