اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا

datetime 4  فروری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ پاکستان انشا اللہ 22 مارچ کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا۔سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان انشا اللہ 22 مارچ

کو اسلامی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا اور اوآئی سی وزرائے خارجہ کونسل 23مارچ پریڈمیں بطورمہمان شرکت کرے گی ، پاکستان 75 واں یوم پاکستان کشمیریوں کیساتھ منائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا۔اسلام آباد میں افغانستان کی صورتِ حال پر ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ رکن ممالک نے افغانستان کی فوری امداد کے لیے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ غذائی قلت سے دوچار ملک کے لیے فوڈ سیکیورٹی پروگرام بھی شروع کیا جائے گا۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے لیے او آئی سی کی جانب سے ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا جائے گا اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) اور اقوامِ متحدہ کے اداروں کے ساتھ مل کر افغان عوام کی مدد کے لیے کام کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…