کراچی (این این آئی)نادرا قوانین یتیم طالب علم کے حصول علم میں رکاوٹ بن گئے، والد یا والدہ کو لاؤ پھر شناختی کارڈ بنے گا۔، نادرا نے شرط عائد کردی، طالب علم احسن نے سندھ ہائیکورت میں درخواست دائر کردی۔ دائر درخواست میں 24 سالہ طالب علم احسن نے موقف اپنایا کہ والدہ 20 سال پہلے چھوڑ گئیں، والد کا انتقال ہوچکا ہے۔ انٹر مینڈیٹ تک تعلیم حاصل کی، 4 سال سے یونیورسٹی میں داخلے کی کوشش کررہا ہوں۔ نادرا کو والد کا ڈیٹھ سرٹیفیکیٹ بھی دکھایا گیا۔ شناختی کارڈ نہ ہونے سے تعلیم کے حصول میں بھی دشواری ہے۔ والد اور دادا کے شناختی کارڈ سمیت تمام دستیاویزات دینے کے باوجود شناختی کارڈ جاری نہیں کیا جارہا۔