منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں اور بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیر خزانہ شوکت ترین نے غیرملکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا،

انہوں نے کہا کہ پاکستان ای ایس جی بانڈ اور تجارت سے آئی ایم ایف کا 50 سال کا قرض ختم اور پائیدار اقتصادی ترقی کے راستے میں خسارے کو کم کرنا چاہتا ہے۔شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ رواں ہفتے چھ ارب ڈالر کا قرضہ پروگرام دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہوا ہے، آنے والے بجٹ میں جی ڈی پی 5 سے بڑھا کر 5.25 فیصد تک لانے کا ہدف ہے اور جی ڈی پی بڑھانے کا مقصد ملک کی اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 5 سے 6 فیصد پر متوازن ترقی شروع کر دیتے ہیں تو آئی ایم کی ضرورت نہیں ہو گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے قرض کی شرائط کو پورا کرنے کیلئے اقدامات کیے تھے لیکن آئی ایم ایف پروگرام 2019 سے تعطل کا شکار تھا۔شوکت ترین نے بلومبرگ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مارچ میں یورو بانڈز کے ذریعے ایک ارب ڈالر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…