اتوار‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2026 

اسلام آباد یونائیٹڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

datetime 3  فروری‬‮  2022 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے کے لئے

پال اسٹرلنگ اور الیکسہیلز آئے، الیکس ہیلز نے 22 رنز بنائے اور فالکنر کی گیند پر وینس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، پال اسٹرلنگ نے 28 گیندوں پر 58 رنز بنائے اور وہ محمد نواز کی گیند پر سہیل تنویر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان صرف نو رنز بنا سکے، وہ محمد نواز کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ کولن منرو اور اعظم خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، اعظم خان نے 35 گیندوں پر 65 رنز بنائے ان کی اننگز میں چھ چھکے اور دو چوکے شامل تھے، وہ شاہد آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ کولن منرو نے 39 گیندوں پر 71 رنز بنائے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد نواز نے دو جبکہ جیمز فالکنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اس طرح مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 229 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لئے 230 رنز کا ہدف دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…