ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

مارگلہ ہلز پر واقع مونال ریسٹورنٹ میں اب کیا بنایا جائے گا، اعلان کر دیا گیا

datetime 3  فروری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ، این این آئی) اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مونال ریسٹورنٹ کو وائلڈ لائف ایجوکیشن سنٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، چیئرپرسن اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ اس سینٹر کے قیام سے مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی

جنگلی حیات کے تحفظ بارے آگہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے کمشنر آفس کو مونال ریسٹورنٹ کی سیل پیر تک نہ چھیڑنے کی ہدایت کردی۔ جمعرات کوعدالت عالیہ میں مونال ریسٹورنٹ سیل کرنے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیل کرنے کا حکم سی ڈی اے اور وائلڈ لائف بورڈ کو تھا، یہ کام کمشنر آفس نے کردیا۔سی ڈی اے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرا خیال ہے کمشنر آفس نے جلدی میں سیل کرنے کا عمل کیا۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ چیف کمشنر صاحب جو 2 عہدے رکھتے ہیں شاید ٹوپی بدلنا بھول گئے ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایشو یہ ہے کیا سیل کرنے کا کوئی آرڈر کمشنر آفس کو تھا کہ نہیں۔عدالت نے کمشنر آفس کو مونال ریسٹورنٹ کی سیل کو پیر تک نہ چھیڑنے کی ہدایت کی۔عدالت نے چیف کمشنر آفس کے مجاز افسر کو پیر کو عدالت میں پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…