لاہور( این این آئی)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے جاز موبائل کمپنی کے لائسنس کی تجدید کیلئے پالیسی جاری کردی ۔وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے بتایا ہے کہ جاز کمپنی دونوں بینڈز میں 13.6میگا ہرڈزکی تجدید
کروائے گی، لائسنس تجدید کا وقت مکمل یا 50 فیصد ادا کرنے کی سہولت ہوگی اور یہ رقم امریکی ڈالرز یا پاکستانی روپے میں ادا کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔وفاقی وزیر امین امین الحق کے مطابق لائسنس تجدید کیلئے900 میگا ہرڈز بینڈ کیلئے39.5ملین ڈالرز کی قیمت مقرر کی گئی ہے جبکہ 1800 میگا ہرڈز کیلئے31 ملین ڈالرز کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائسنس کی تجدید کے دوران کوالٹی آف سروسز سمیت تمام شرائط اور قواعد کے مطابق ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائسنس کی تجدید 15 سال کیلئے کی جائے گی اور اس سے قومی خزانے کو مجموعی طور پر85ارب57 کروڑ روپے کا ریوینیو حاصل ہوگا۔