عمران خان کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہےجس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اگلے ہی دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آ جاؤں گا بیرون ملک مقیم پاکستانی کا وزیراعظم سے متعلق پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا

1  فروری‬‮  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف کارٹونسٹ صابر نذر کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی کاروباری شخص کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان شیئر کیا گیا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں

اوورسیز پاکستانی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ مظہر الحسن نامی پاکستانی نے بتایا کہ میں ڈاکٹر بھی نہیں ہوں، سرجن بھی نہیں ہوں، لیکن بیرون ملک کامیاب زندگی گزار رہا ہوں پاکستان میں بھی ایک اچھا کاروبار موجود ہے، بیرون ملک جھیل کے کنارے ان کا گھر ہے۔انہوں نے بتایا کہ 4 سال پہلے جب عمران خان کی حکومت بننے کے امکانات نظر آ رہے تھے، تب وہ بیرون ملک آ گئے تھے، گزشتہ 25 سال کی سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کی حکومتوں کی کارکردگی ان کے سامنے تھی۔اظہار الحسن نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کی تقریریں سنیں، پچھلی 18 سال کی بھی اور 3 سال کی بھی۔ یہ ساری تقریریں سن کر، ان کے ہاتھ میں تسبیح دیکھ کر اور ریاست مدینہ کے جھوٹے اور کھوکھلے دعوے سن کر فیصلہ کیا ہے جس دن ان کی حکومت ختم ہوئی اس سے اگلے دن اپنا سب کچھ بیچ کر پاکستان واپس آجاؤں گا، بس دعا کریں یہ کام جلد ہو جائے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…