اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

بلاول بھٹو زر داری نے اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے حکمت عملی ترتیب دیدی

datetime 30  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے خلاف 27 فروری کے لانگ مارچ کے خلاف حکمت عملی ترتیب دیدی ۔ ایک انٹرویومیں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لانگ مارچ رحیم یار خان سے پنجاب میں داخل ہوگا، پنجاب میں یہ بہاولپور، ساہیوال، ملتان، لاہور اور راولپنڈی میں مرکزی اسٹاپ اوور کے ساتھ اسلام آباد کی جانب بڑھے گا۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ ہمیں معلوم نہیں کہ کارواں کو دارالحکومت پہنچنے میں کتنا وقت لگے گا لیکن ایک بات یقینی ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی بے چین ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی لانگ مارچ کے لیے کارکنوں کو اکٹھا کرنے کے لیے فروری کے آغاز میں ملتان میں جنوبی پنجاب کے کارکنوں کا کنونشن منعقد کرنے والی ہے جس سے چیئرمین بلاول اور آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔پی پی پی کی دعوت پر لانگ مارچ میں کسی بھی دوسری اپوزیشن جماعت کے شامل ہونے کے امکان کے بارے میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے ہی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے اسلام آباد کی جانب اپنے انسداد مہنگائی مارچ (23 مارچ کو) کا اعلان کر چکی ہے چونکہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ ایک ماہ قبل شروع ہو رہا ہے اس لیے وہ اس محاذ پر اپوزیشن کی قیادت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کا مؤقف ایک ہی ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم نے محسوس کیا ہے کہ اسمبلیوں سے استعفوں کے خلاف پی پی پی کا مؤقف درست ہے،کیونکہ یہ پارلیمانی جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل کی منظوری دینے والے سینیٹ کے اجلاس میں اپنی غیر حاضری کے بارے میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حکومت نے رات گئے اجلاس بلانے کا اعلان کیا، شاید وہ اچھی طرح جانتی تھی کہ انہیں اس روز پہلے سے طے شدہ مرحوم نور ربانی کھر کے رسم قْل میں جانا تھا۔انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ کچھ وزرا نے صرف ان کی غیر موجودگی کو کس طرح گھمایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…