جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب کا عمرہ زائرین کے لیے ایک نئی سہولت کا اعلان

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے خوش قسمت افراد کی آسانی کے لیے ایک نیا اقدام اٹھایا ہے جس کی مدد سے معتمرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔ سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ

نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبوی ؐ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اعتمرنا ایپ میں حجز خدمہ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں ان تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔کورونا وبا کے باعث سعودی حکومت نے عمرہ اور حج کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد سے سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جس کے لیے دو ایپس بھی بنائی گئی ہیں جس کی مدد سے معتمرین تمام سہولیات گھر بیٹھے بک کرواسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…