منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

نیشنل سٹیڈیم کے باہر کرکٹ کے متوالے بچوں کا معصومیت بھرا احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے سیزن سیون کے میچ کے دوران کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کے باہر کرکٹ کے متوالے بچوں کا معصومیت بھرا احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔اسٹیڈیم کے باہر بیٹھے بچے دہائی دے رہے ہیں کہ ہمیں جانے نہیں دے رہے آپ شکایت کریں۔

ایک بچہ کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہتا ہے کہ پہلے بتایا نہیں کہ ویکسینیشن کروا کر آنی ہے۔ایک اور بچہ کہتا ہے کہ ٹکٹ دے دیئے پھر کہتے ہیں کہ ویکسینیشن کروا کر آئو۔ویڈیو کے آخر میں ایک اور بچہ کہتا ہے کہ یہ ویڈیو ہر جگہ مشہور کریں تاکہ ہمیں اسٹیڈیم میں جانے دیا جائے۔سوشل میڈیا پر بچوں کے احتجاج کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ پی ایس ایل میچز میں 12 سال سے کم عمر شائقین کے داخلوں کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈنے بچوں کیلئے خریدے جانے والے ٹکٹس ری فنڈ کرنے کا اعلان کیاہے۔پاکستان کرکٹ بورڈکے مطابق ٹکٹوں کی فروخت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے فیصلے سے قبل شروع ہوچکی تھی، جب ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی اس وقت سو فیصد تماشائیوں کی اجازت تھی۔ٹکٹس ری فنڈ کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ ری فنڈ کی سہولت سے 30 جنوری رات بارہ بجے تک فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…