منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

چین کے بڑے خلائی پروگرام کا آغاز، پاکستان بھی پروگرام کا حصہ

datetime 29  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ایک بہت بڑا خلائی پروگرام شروع کیا ہے جو اسے پانچ سالوں میں خلائی طاقت بنا دے گا۔ پاکستان کو میدان میں اپنی مستقبل کی کوششوں کا حصہ بنایا گیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر کی خبر کے مطابق بیجنگ نے جمعہ کو ملک کے خلائی پروگرام کے بارے

میں ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔ اسے چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے شائع کیا۔ ’چین کا خلائی پروگرام؛ 2021 تناظر‘ کے عنوان سے وائٹ پیپر میں چین کے مقاصد، اصولوں، پالیسیوں اور اقدامات اور خلائی تحقیق میں تعاون پر مبنی ذہنیت کا تعارف کراتا ہے۔ یہ خلائی سائنس، خلائی ٹیکنالوجی اور خلائی ایپلی کیشن میں چین کی کامیابیوں کا خلاصہ پیش کرتا ہے۔ پیپرا کا کہنا ہے کہ خلائی صنعت مجموعی قومی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہے اور چین تلاش کے اصول اور بیرونی اسپیس کا استعمال پر امن مقاصد کیلئے برقرار رکھتا ہے۔ چین نے پاکستان کے ساتھ خلائی تعاون کو فروغ دینے کے منصوبوں کا بھی اعلان کیا، جس میں ایک خلائی مرکز کی ترقی اور اپنے ہمہ موسمی اتحادی کے لیے مزید سیٹلائٹ لانچ کرنا شامل ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ چین پاکستان کے لیے مواصلاتی سیٹلائٹ تیار کرنے اور پاکستان اسپیس سینٹر کی تعمیر میں تعاون کو ترجیح دے گا۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…