ماسکو (این این آئی)روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ماسکو جنگ نہیں چاہتا لیکن اس بات کی اجازت بھی نہیں دی جائے گی کہ اس کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ ہو۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مغربی ممالک کا کہنا تھا کہ روس نے یوکرائن کی سرحد پر
ایک لاکھ کے لگ بھگ فوجی اور بھاری اسلحہ تعینات کر رکھا ہے اور وہ اس ہمسایہ ملک پر حملے کی تیاری میں ہے۔ تاہم لاوروف نے کہا کہ اگر اس بات کا انحصار روس پر ہے کہ جنگ نہ ہو تو یہ نہیں ہو گی۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ روسی مفادات کو البتہ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔