جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بابر اعظم کے ساتھ جو تصاویر وائرل ہوئیں وہ کہاں کی ہیں؟ابیہا مامون نے قومی ٹیم کے کپتان بارے اہم بات کردی

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

دبئی (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ تصویر میں وائرل ہونے و الی میک آرٹسٹ ابیہامامون نے کہاہے کہ بابر اعظم کے ساتھ جو تصاویر وائرل ہوئیں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں۔ اپنے بیان میں ۔ابیہا مامون نے کہاکہ بابر اعظم پاکستان کے لیے ایک سنسیشن ہیں، بابر اعظم کے ساتھ جو تصاویر وائرل ہوئیں وہ ایک فوٹوشوٹ کے دوران کی ہیں، جس کے لیے

مجھے بابر کے میک اپ اور اسٹائلنگ کے لیے بطور میک آرٹسٹ رکھا گیا تھا، بعد ازاں بابر کے ساتھ لی گئی تصاویر کو میں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جو وائرل ہو گئیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ وائرل تصویر کے بعد مداحوں کے مختلف اور ملے جلے تبصرے بھی دیکھنے کو ملے۔آرٹس کا کہنا ہے کہ میں نے بابر کے علاوہ بھی مختلف شخصیات (سلمان خان سے لیکر انیل کپور تک ، علی ظفر اور شہریار منور سمیت مختلف خواتین سلیبرٹیز ) کے ساتھ کام کرچکی ہوں لیکن وہ تصاویر کبھی وائرل نہیں ہوئیں تاہم بابر کے ساتھ والی تصویر وائرل ہوگئی۔خاتون نے اس سوال کا جواب بھی خود دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ایک وجہ پوسٹ کے ساتھ لکھا جانے والا کیپشن تھا کہ ’پھوپھو کی بیٹی‘ جس نے لوگوں کو تصویر پر متوجہ کیا، ابیہا کے مطابق یہ تصویر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد نومبر میں لی گئی تھی۔دوران انٹرویو ابیہا کا بتانا تھا کہ میں نے بابر کے ساتھ صبح سے لیکر شام تک کام کیا، وہ بہت عزت کرنے والے انسان ہیں، وہ خواتین سمیت مردوں کی بھی بہت عزت کرتے ہیں۔ میک اپ آرٹسٹ نے مزید بتایا کہ بابر اعظم بہت تمیز اور عزت سے بات کرتے ہیں، وہ پاکستان کا فخر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…