منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

کراچی، ٹک ٹاک کا جنون، 15 سالہ لڑکی کی جان لے گیا

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد (این این آئی) ٹک ٹاک ویڈیو سے مشہور ہونے کے چکر میں 15سالہ اپنی جان گنوا بیٹھی ، لڑکی ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک ویڈیو کا جنون ایک اور جوان لڑکی کی جان لے گیا، حیدرآباد میں پھلیلی تھانے کی حدود ٹک ٹاک ویڈیو بناتے

ہوئے اچانک گولی چلنے سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ لڑکی انعم سولنگی ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے پستول استعمال کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر پستول کا ٹرگر غلطی سے دبایا گیا اور گولی انعم کے پیٹ میں لگی ، جس سے ان کی موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق 15سالہ انعم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یاد رہے رواں ماہ ایسے ہی ایک واقعے رپورٹ کیا گیا تھا ، جہاں لاہور کے سندر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران غلطی سے پستول چل جانے سے ایک سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا تھا۔خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…