جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

بھارتی سوچ اور اقدام خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں، پاکستان

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان نے کہا ہے بھارتی مظالم دنیا کی آنکھوں سے اوجھل نہیں، اس کی سوچ اور اقدام خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں، دنیا کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے، وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ دنیا بھر مین کشمیریون نے بھارتی یوم جمہوریہ کو

یوم سیاہ کے طور پر منایا، بھارت سات دہائیوں سے کشمیر میں انسانیت پرمظالم ڈھا رہا ہے، اور عالمی قوانین کو توڑ رہا ہے، دنیا کشمیر کی صورتحال سے آگاہ ہے، بھارتی فورسز کے مظالم دنیا کی آنکھوں سے اوجھل نہیں، بھارتی سوچ اور اقدام خطے کے امن کیلئے خطرناک ہیں، پاکستان نے بھارت سے امن کی بہت کوششیں کی ہیں لیکن بدقسمتی سے بھارت نے دوستی اور بات چیت کا مثبت جواب نہیں دیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیر خارجہ کی او آئی سی سیکرٹری جنرل سے فون پر بات ہوئی ہے، افغانستان پر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس اور کشمیر کی صورتحال پر بات گقتگو ہوئی، پاکستان متحدہ عرب امارات میں بھی حوثی باغیوں کے مزید حملوں کو مذمت کرتا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیر اعظم بیجنگ ونٹر اولپمنکس کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے، اور وزیر اعظم اعلی چینی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے حوالے سے معید یوسف کا بیان غلط رپورٹ ہوا ہے ، سی پیک کی رفتار سست ہونے کا تاثر درست نہیں کرونا کے باوجود سی پیک پر کام جاری ہے سی پیک اہم منصوبہ ہے وزیراعظم کے دورہ چین کے دوران اسکی پیشت رفت کا جائزہ ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…