ابوظبی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ایک سینئرعہدہ دار نے واضح کیا ہے کہ حوثیوں کے میزائل حملے متحدہ عرب امارات کے لیے نیامعمول نہیں ہوں گے۔فرانسیسی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے امارات کے سینئر عہدیدارنے کہاکہ ہم حوثی ملیشیا کی دہشت گردی کے خطرے پررضامندی ظاہرکرنے سے انکار کرتے ہیں۔وہ اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے ہمارے عوام اور
طرزِزندگی کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہیں اورحالیہ حملوں نے ہمارے شہریوں اور مکینوں کے جان ومال اورفلاح وبہبود کے تحفظ کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت دی ہے۔اماراتی عہدہ دار کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات 200 سے زیادہ قومیتوں کا گھرہے۔اس ناتے سے وہ اپنے دفاع کے لیے تیارہے۔