اسلام آباد ( آن لائن )اسٹیٹ بنک ترمیمی بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن کے آٹھ اور حکومت کے چار ممبران ایوان سے غیر حاضر ہو نے کا انکشاف ہوا ہے ایوان میں کون حاضر ، کون غیر حاضر تمام اراکین کے نام سامنے آگئے ۔۔ گزشتہ روز جمعہ کو جب اسٹیٹ بنک
ترمیمی بل کی منظوری کیلئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس ہو ا تو اپوزیشن کے ممبران میں یوسف رضا گیلانی،شفیق ترین ،نذھت صادق ،طلحہ محمود ،مشاھد حسین نسیمہ احسان،قاسم رانجھو اورسکندر مہندرو ایوان سے غیر حاضر تھے جبکہ ،حکومتی ارکان میں سے ھلال الرحمن ،ھدایت اللہ ،خالدہ عطیب اور فیصل سبزواری غیر حاضر ہوئے ، مشاہد حسین سید کو کورونا ہے اور نزہت صادق کینیڈا میں ہیں۔ بل پیش ہونے سے قبل اے این پی کے سینیٹر عمر فاروق کاسی ایوان سے چلے گئے تھے اور انہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔