اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم ہائوس نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ذرائع وزیراعظم ہائوس نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق شائع ہونے والی خبروں اور اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ میں کسی بھی ردوبدل کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔میڈیا میں یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ ممکنہ طور پر وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی جائے گی۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ وزارت دفاع اور اطلاعات کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے۔ممکنہ طور پر پرویز خٹک کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔