جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

’’یا غنی ، یا مجید،یا مغنی ُ ‘‘ کی روزانہ عصر کی نماز کے بعد تسبیح پڑھنے کے زبردست فوائد

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اگر آپ اللہ کو اللہ کےناموں سے پکار کچھ مانگیں گےتوا للہ کریم آپ کو ضرور عطا کرےگا۔ آج کا وظیفہ ان لوگوں کے لیے ہے جو چاہتے ہیں۔ کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں اضافہ کرے۔ دولت میں اضافہ کرے۔ رزق اور دولت کے غیبی خزانے اللہ تعالیٰ آپ پر کھول دے۔ غیبی خزانوں کے بنددروازوں کو کھول دے۔ آپ اس عمل کو لازمی کریں۔ اب آپ کووظیفہ بتاتے ہیں ۔

اس کو نوٹ فرمالیں۔ اور سمجھ لیں۔ آپ نےروزانہ نما ز عصر اداکرنے کےبعد ایک سو مرتبہ “یاغنی ” ایک سومرتبہ “یا مجید” اور ایک مرتبہ ” یا مغنی ” کا ورد کرنا ہے۔ یعنی آپ نے تین تسبیحات جو ہیں اللہ کے ناموں کی پڑھنی ہے۔ ایک سو مرتبہ “یا غنی ” ایک سومرتبہ ” یامجید” او ر ایک سو مرتبہ ” یا مغنی ” کا ورد کرنا ہے۔ اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی لازمی پڑھنا ہے یا د رکھیں ! جب آپ نے وظیفہ پڑھنا ہے۔ تو اپنے مقصد ، اپنی حاجت ، اپنی خواہش کو اپنے ذہن میں رکھنا ہے۔ اگر آپ امیر ہونےکےلیے اس عمل کو کررہے ہیں توآپ نےاپنے ذہن میں رکھنا ہے۔ کہ مولا! اس عمل کو خالص تیری رضا کے لیے کررہاہوں۔ اپنی رضا میں مجھے راضی فرما۔ جس حال میں بھی تومجھے رکھے مجھے صبر وشکر اداکرنے کی توفیق عطافرما۔ اور میں اس عمل کو رزق یا دولت کےلیے کررہاہوں۔ یا فلاں مقصد کامیابی کےلیے کر رہاہوں۔ یا اللہ! مجھے رزق ودولت سے نواز دے۔ فلا ں مقصد میں مجھے کامیابی عطافرما۔ یا میرے گھر سے غربت کو ختم کردے۔ تنگدستی کو اور پریشانیوں کو ختم کردے۔ اس طرح جس مقصد کے لیے عمل کرناہے۔ اس مقصد کو اپنےذہن میں رکھنا ہے۔ نماز عصر ادا کرنے کےبعد اسی جگہ بیٹھ کر آپ نے یہ تین تسبیحات پڑھنی ہیں۔ اس کے علاوہ اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کرنی ہے۔ یا درکھیں ! جب آپ نے اس عمل کوکرنا ہے۔ توآپ نے پنجگانہ نماز کی پابندی ضرور کرنی ہے کیونکہ نماز ہم سب مسلمانوں پر ویسے بھی فرض ہے۔ اگر ہم وظیفے کےساتھ ساتھ نماز پڑھیں گے ۔ تو ہمارے فرائض بھی ادا ہوں گے ۔ ثواب بھی ہمار ا ڈبل ہوگا۔ اور وظیفے کی طاقت بھی دگنی ہوجائےگی۔ اس لیے آپ اس عمل کوجب کریں گے ۔ تو آپ نے پنجگانہ نماز کی پابندی بھی ضرور کرنی ہے۔ اس کے علاوہ آپ نے اللہ سے اپنے گن اہوں کی ت وبہ ضرور کرنی ہے۔ اپنے گن اہوں سے معافی مانگنی ہے۔ اور آئندہ گن اہوں سے بچنے کےلیے اللہ سے دعا کرنی ہے۔ یقین کے ساتھ اگرآپ یہ عمل کریں ۔ تو اللہ تعالیٰ آپ کو تمام فوائد سے مستفید کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…