اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی پولیس نے 84سالہ ڈرائیور کو گشت کے دوران روک لیا ۔ پولیس افسر نے کہا ہے کہ بدھ کے روز ناٹنگھم کے علاقے بل ویل میں پولیس نے ایک بوڑھے 84سالہ شخص کو گشت کے دوران روکا ۔نجی ٹی وی جیو کےمطابق وہ شخص 1938میں پیدا ہوا اور 12سال کی عمر سے بغیر لائسنس کے ڈرئیونگ کرتا چلا آرہا ہے ۔ پولیس افسر کا مزید کہنا تھا کہ اس شخص نے کبھی کوئی حادثہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی دوسرے شخص کو معمولی سی چوٹ پہنچائی ۔