منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے اہم ہسپتال کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانورو ں سے ابتر سلوک، مرد ڈاکٹر حاملہ خواتین کا آپریشن کرنے لگے

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسکہ(این این آئی)سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانورو ں سے ابتر سلوک کیا جانے لگا، لیڈی ڈاکٹر کی موجودگی میں مرداوٹی اے حاملہ خواتین کاآپریشن کرنے لگا،ویڈیو وائرل ہونے پر ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ نے لیڈی ڈاکٹر کی جان خلاصی کرواتے ہوئے اوٹی اے اور دو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا۔تفصیلات کیمطابق ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان

اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق کی ملی بھگت سے سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابترسلوک کیاجانے لگا لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی موجودگی میں آپریشن تھیٹر میں اوٹی اے کی ڈیوٹی سرانجام دینے والا عاصم حاملہ خواتین کاآپریشن کرنے لگا جس کی ویڈیووائرل ہونے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دو ڑگئی،ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق نے افسران بالا کی آنکھوں میں ڈھول جھونکنے اور لیڈی ڈاکٹر عائشہ شہباز کی جان خلاصی کروانے کیلئے او ٹی اے عاصم اوردو لیڈی سٹاف نرسوں کو معطل کردیا،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر ہیلتھ سے مطالبہ کیاکہ سول ہسپتال ڈسکہ کے آپریشن تھیٹر میں خواتین کیساتھ جانوروں سے ابتر سلوک کرنے اور حاملہ خواتین کا آپریشن مرد او ٹی اے کرنے کانوٹس لیاجائے اور ایم ایس سول ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر محمدعدنان اور ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر طلعت فاروق کو فی الفور نوکری سے فارغ کیاجائے اور ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرسکے۔ دوسری جانب وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرمیں اجلاس منعقد ہوا۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی سربراہی کی۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فرخ نوید،

شہزاد لغاری، نور العین ودیگر افسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے اجلاس کے دوران صحت کے جاری اہم منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ڈاکٹریاسمین راشدکاانڈس ہسپتال کی ٹیم کے ساتھ منصوبہ کی لاگت و دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہاکہ نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کے

ذریعے انڈس ہسپتال میں صحت کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انڈس ہسپتال کے ساتھ ہر تین ماہ بعد منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ گزشتہ برس تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجزکا درجہ دے دیا گیا

ہے۔ نرسنگ کالجزمیں میل کوٹہ دس سے پچاس فیصد تک جلد بڑھا دیا جائے گا۔ نرسنگ کالجز میں طلباء کو 31000روپے کا سٹائپنڈ دیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ اینستھیزیا ٹیکنالوجسٹ، لیب ٹیکنالوجسٹ اورآپریشن تھیٹر ٹیکنالوجسٹ کی تعلیم تمام کالجوں میں یقینی بنائیں۔ اس طرح کی پروفیشنل ڈگریاں سرکاری ہسپتالوں میں بہتر اور بلا تعطل صحت کی سہولیات کویقینی بنانے کیلئے ضروری ہیں۔صوبائی وزیر صحت

نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پنجاب کے خاندانوں کو نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔نیاپاکستان قومی صحت کارڈکیلئے پنجاب کے نجی ہسپتالوں کو تیزی کے ساتھ ام پینل کیاجارہاہے۔ پاکستان کی تاریخ میں صحت کے شعبہ میں اتنے منصوبے نہیں لائے گئے۔پنجاب کی عوام کیلئے صحت کے شعبہ میں ریکارڈترقیاتی منصوبے مکمل کئے جارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…