اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مزید 14 تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی شناخت کے بعد انہیں سیل کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا کے مزید ایک ہزار 550 نئے کیسز کی شناخت ہوئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق اس وقت وفاقی دارالحکومت
میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد ہو گئی ہے۔ہم نیوز نے ڈی ایچ او اسلام آباد کے حوالے سے بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 12 ہزار 145 تک پہنچ گئی ہے۔ڈی ایچ او اسلام آباد نے مزید کورونا کیسز کی شناخت ہونے کے بعد شہر کے مزید 14 تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کی سفارش کردی ہے۔