جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

چین نے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کر دی

datetime 28  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے ایٹمی توپوں کی پہلی کھیپ پاکستان کے حوالے کر دی، یہ 155ایم ایم ایس ایچ 15خود کار توپیں ہیں جو ایٹمی صلاحیت کی حامل ہیں۔ پروپاکستانی ویب سائٹ کے مطابق ان توپوں کی پہلی کھیپ مبینہ طور پر پاک فوج کو مل گئی ہے لیکن اس حوالے سے سرکاری سطح پر کچھ نہیں بتایا گیا کہ اس کھیپ میں پاکستان کو کتنی توپیں دی گئی ہیں۔

میڈیا پر دسمبر 2019ء میں چین سے ان توپوں کی خریداری کے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آئی تھیں۔دوسری جانب چین نے متنازع سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو بھارتی فوج کے حوالے کر دیا۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی افواج کے ترجمان نے بتایا غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے والے بھارتی شہری کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر بھارتی فوج کے حوالے کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان کرنل لانگ شاؤہوا نے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی شہری حال ہی میں گشت کے دوران چینی بارڈر گارڈز کو نظر آیا تھا۔پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ویسٹرن تھیٹر کے وی چیٹ کے آفیشل اکاؤنٹ میں جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری غیرقانونی طور پر چین کے علاقے میں داخل ہوا اور پھر معمول کے مطابق سوالات پوچھے گئے۔چینی سرحدی محافظوں نے قرنطینہ اور سرحدی قواعد و ضوابط کا جائزہ لیا گیا اور انسانی بنیاد پر مدد فراہم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی شہری کو چینی اور بھارتی فوج کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد واپس کردیا گیا جبکہ اس سے قبل بھارت نے ان کی تلاش میں تعاون کی درخواست کی تھی۔چین کی جانب سے تازہ اعلان ایسے وقت میں آیا جب گزشتہ ہفتے بھارتی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ انہوں نے چین سے رابطہ کرکے درخواست کی ہے کہ وہ 17 سالہ بھارتی شہری میرام ٹاروم کو تلاش کرکے واپس بھیج دیں۔

بھارتی شہری کے بارے میں رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ سرحد کے قریبی علاقے سے لاپتہ ہوگئے تھے اور انہیں چین کے فوجیوں نے حراست میں لیا ہے۔چین کی جانب سے بھارتی شہری کی واپسی کے اعلان میں واضح نہیں کیا گیا کہ آیا وہ میرام ٹاروم ہی ہے یا اور دوسرا شہری ہے تاہم نئی دہلی کو خبردار ضرور کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہم بھارت پر زور دیتے ہیں کہ وہ دوطرفہ معاہدوں پر سختی سے عمل کریں، انتظامی معاملات اور کنٹرول مضبوط کرنے اور سرحدی علاقوں میں حالات معمول پر لانے کے لیے اقدامات کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…