بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

گھی، ٹماٹر اور لہسن سمیت 17 اشیا مہنگی ہوگئیں، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.11 فیصد کم ہو 18.62 فیصد پر آگئی ،سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی 20.24 فیصد ہوگئی،ایک ہفتے میں 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جن میں ٹماٹر اوسط 18 روپے 53 پیسے اورلہسن13روپے 55 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمارجاری کردیئے جس کے مطابق

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کی کمی دیکھی گئی ،سالانہ بنیاد پر ہفتہ وار مہنگائی کی مجموعی شرح 18.62 فیصد رہی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 20.24 فیصد رہی،حالیہ ہفتے سترہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر 18 روپے 53 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا،ٹماٹر کی فی کلو قیمت 78 روپے 71 پیسے ہوگئی ہے،گزشتہ ہفتے لہسن 13 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگاہواہے،دال چنا 1 روپے 92 پیسے فی کلو،دال ماش 2روپے 57 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی،ایک ہفتے میں دال مسور 1 روپے 54 پیسے،دال مونگ 68 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، مٹن 2 روپے 45 پیسے اوربیف 1 روپے 46 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 2روپے 51 پیسے فی کلو مہنگاہوا،حالیہ ہفتے 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت میں 25 روپے 85 پیسے کمی ہوئی،200 گرام سرخ مرچ کے پیکٹ کی قیمت 259 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے، ایک ہفتے کے دوران آلو 1 روپے 70 پیسے پیاز 1 روپے 15 پیسے فی کلو سستے ہوئے،انڈوں کی قیمت میں 3 روپے 83 پیسے فی درجن کمی ہوئی ہے،برائلر مرغی 3 روپے 20 پیسے فی کلو سستی ہوئی،برائلر مرغی کی فی کلو قیمت 184 روپے 6 پیسے فی کلو ہوگئی ،چینی کی فی کلو قیمت میں 1 روپے 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 48 روپے 56 پیسے سستا ہوا،حالیہ ہفتے 26 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…