جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپوزیشن شکست کھا چکی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی

datetime 28  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ ”اپوزیشن شکست کھا چکی ہے“۔اس موقع پر حکومتی ارکان نے نعرے لگائے کہ ہاں اپوزیشن شکست کھا چکی ہے جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فوری تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شکست کھا چکی ہے، اعتراف کرے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کا فرض ہے کہ یا وہ رائے شماری کریں یا بل کو ایجنڈے سے نکال دیں، یہ پورے ملک کی معیشت اور مالی اداروں کا مسئلہ ہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیے ہیں، ملک کی معیشت کو تباہ کرنے جا رہے ہیں۔دوسری جانب متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان اور علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے تحت یوم سیدناصدیق اکبرؓ منایاگیا، اس سلسلے میں مختلف مقامات پر حضرت ابوبکر صدیقؓ کی یاد میں کانفرنسز،سیمینارز،محافل اور اجتماعات کا انعقاد کیاجن میں خلیفہء بلافصل حضرت سیدناصدیق اکبر ؓ کے مناقب وفضائل بیان کرتے ہوئے فی زمانہ اسلامی ممالک میں نظام خلافت راشدہ کے قیام کی ضرورت پر زوردیاگیا۔متحدہ ختم نبوت فورم کی جانب سے ہیومن ہیلپ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام ایچ ایچ اسلامک اسکول گلشن سرجانی میں علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین سفیر امن پیر صاحبزادہ احمدعمران نقشبندی مرشدی کے زیرصدارت منعقدہ شان سید ناصدیق اکبر ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ خلیل احمدنورانی،صاحبزادہ غلام صدیق ہادیہ نقشبندی، پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سعید احمدبیگ، متحدہ ختم نبوت فورم پاکستاان کے بانی سیکریٹری جنرل فقیر ملک محمدشکیل قاسمی،

میزبان علامہ مفتی محمدحفیظ اللہ ہادیہ صدیقی ودیگر نے کہاکہ عوام کے دکھوں اور مشکلات وپریشانیوں کا مداوا صرف اور صرف نظام خلاف راشدہ میں مضمر ہے، بانیء خلافت راشدہ حضرت سیدناصدیق اکبر ؓ نے مدینے میں حقیقی اسلامی ریاست قائم کرکے دنیامیں بہترین طرزحکمرانی کی مثال قائم کی،آپؓ کے بنائے ہوئے اصول آج بھی

جاری وساری ہیں جن سے مختلف ممالک مستفید ہورہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے حکمران غیروں کی طرز پر حکمرانی کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں،حقیقت یہی ہے کہ نام نہاد مسلم حکمران امت مسلمہ کی ترجمانی میں مکمل طورپر ناکامم ہوچکے ہیں۔ مہمان خصوصی علامہ قاری خلیل احمدنورانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان

کا مقدر صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ؐ کا نفاذ ہے اور اسلامیان پاکستان اس ملک میں نظام مصطفےٰ ؐ قائم کرکے دم لیں گے۔کانفرنس میں ممتازعالم دین علامہ عارف اویسی، علامہ قاری کلیم اللہ نقشبندی، علامہ صدیق قادری، محمدخالد ہادیہ ودیگر شخصیات نے بھی شرکت کی، جبکہ معروف ثناء خواں محمدفیضان قادری نے ہدیہء نعت ومنقبت پیش کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…