لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ملاقات ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال اور جاری ترقیاتی و عوامی فلاح کے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقات کی۔
اس موقع پر ویر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزداربھی موجود تھے۔ وزیر قانون راجہ بشارت نے وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےعثمان بزدار حکومت کی ایک بار پھر تعریف کر دی ۔ وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی ائیر ایمبولینس منصوبے تعریف کی اور منصوبے کو جلد پورا کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے ، عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں زبردست تیزی آئی ہے۔وزیراعظم عمران خان نےاس موقع پر وزیر قانون راجہ بشارت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اورعوام کو انصاف کی فراہمی اور مقدمات کے التوا ء کو ختم کرنے کے لیے ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹوز میں ناجائز قابضین سے زمین واگزار کروانے اور مثالی ریکوری کے لیے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں،کوآپریٹوز بنک میں سات سال بعد نئے چیئرمین کی تقرری اور کسان دوست پالیسیاں بنانا احسن اقدام ہے۔