ڈسکہ (این این آئی)سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ کے ہسپتال میں ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر (او ٹی) اسسٹنٹ آپریشن کرنے لگا۔ڈاکٹر کے بجائے آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کے آپریشن کرنے کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ او ٹی اسسٹنٹ نیخاتون کے اپنڈکس کا آپریشن کیا اور ٹانکے بھی لگائے۔سی ای او ہیلتھ کے مطابق معاملے کی انکوائری کریں گے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔دوسری جانب او ٹی اسسٹنٹ سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے 4 ارکان کو معطل کردیا گیا۔