اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی بزنس کمیونٹی سے تنخواہیں بڑھانے کی اپیل نے اپنا کام شروع کر دیا ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال نے 20ہزار آمدن تک کے ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر اے آروائی سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بیس ہزار تک کی آمدن والے ملازمین کی تنخواہوں میں 80فیصد تک اضافے کا
اعلان کرے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اور ٹیم کی محنت کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں ۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ ویل ڈن سلمان اقبال ، اے آروائی نے ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا ہے ۔ بڑی کاروباری گھرانوں نے پچھلے سالوں میں غیر معمولی منافع کمایا ، امید ہے دوسرے لوگ بھی پیروی کریں اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے ۔